پنجاب

گوجرانوالہ میں 16 سالہ معذور لڑکی سے زیادتی

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں 16 سالہ معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کی گی۔

ہجویری ٹاؤن میں 16 سالہ معذور لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کے لیے تحصیل اسپتال کامونکی منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، لڑکی کے ورثا کی تلاش جاری ہے، ڈی ایس پی عامر ملک کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد زیادتی کی تصدیق ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شیخوپورہ میں نامعلوم افراد نے طالبہ کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور پھر اسے چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close