پنجاب

کچھ سیاستدان جھوٹ بولتے ہیں اور بلاناغہ بولتے ہیں، وزیراعظم

نارووال: وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کچھ سیاستدان جھوٹ بولتے ہیں اور بلاناغہ بولتے ہیں گوشت کا بھی ناغہ ہوتا ہے لیکن جھوٹ بولنے والوں کو کوئی ناغہ نہیں ہوتا۔

نارووال میں صحت پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ مجھے جتی خوشی خدمت خلق سے ملتی ہے اور کسی کام سے نہیں ملتی، پاکستان میں بیشتر مریض ایسے ہیں جن کے پاس دوا اور اسپتال جانے کے پیسے نہیں ہوتے کسی کے بچے کو کینسر ہوتا ہے، کسی کو دل کی بیماری ہوتی ہے لوگ علاج معالجے کے لیے اپنی جائیدادیں بیچ دیتے ہیں وہ بچے جن کی پڑھنے لکھنے کی عمر ہے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے نوکریوں پرلگ جاتے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نارووال میں ایک لاکھ 60 ہزار خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیئے جارہے ہیں اور اس نیک کام میں سارہ افضل تارڑ ،مریم نواز،سلمان رفیق نے میری مدد کی جن کا شکر گزار ہوں، سیاسی مقاصد کے لیے نارووال میں  آتے جاتے رہتے ہیں لیکن آج ایک نیک مقصد کے لیے نارووال آنے پر بہت خوش ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close