پنجاب

خواجہ آصف، خرم دستگیر سمیت کئی رہنما اینٹی کرپشن کے ریڈار میں آگئے

لاہور:  اینٹی کرپشن نےپاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنماؤں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کر دیا ہے۔

خواجہ آصف، خرم دستگیر سمیت کئی رہنما اینٹی کرپشن کے ریڈار میں آگئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خرم دستگیر،شیخ محمداکرم،روحیل اصغرکے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔

لیگی رہنما خواجہ آصف کے خلاف غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی، جاویدلطیف کے خلاف سرکاری زمینوں پر قبضے کی تحقیقات شروع، جاوید لطیف کی غیر قانونی ویگن اسٹینڈ بنانے، سروس سٹیشن  او ر5 دکانوں پر قبضے کی تحقیقات شروع ہو چکیں۔

جاوید لطیف کے خلاف ہائی وے کی زمین پر پلازہ تعمیر کرنے کی تحقیقات کا بھی آغاز ہوگیا۔

اینٹی کرپشن کے مطابق خرم دستگیرکے خلاف سرکاری زمین پرپٹرول پمپ بنانے،سرکاری زمین پرسینما اورپلازہ بنانے کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ شیخ روحیل اصغر کے خلاف غیر قانونی بسکٹ فیکٹری بنانے اور سرکاری زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کی تحقیقات کا آغاز ہو چکا۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب نے ریجنل ڈائریکٹر کو تحقیقات جلد از مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close