پنجاب

پنجاب بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں ایل سی ڈیز نصب کرنے کا فیصلہ

پنجاببھر کے تمام سرکاری سکولوں میں بہت جلد ایل سی ڈیز نصب کرنے کا پروگرام شروع کیاجائے گا،منصوبے کے تحت سرکاری سکولوں میں سمارٹ بورڈ ز(ایل سی ڈیز)کےذریعے طلبا و طالبات کو تعلیم دینے کا فیصلہ کیا گیاہے تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جاسکے۔

واضح رہے کہ جنوبی پنجاب اورصوبے کے دوردراز اضلاع میں قائم دانش سکولز میں سمارٹ بورڈز کے ذریعے بچوں اوربچیوں کوتعلیم دینے کا سلسلہ 2011سے جاری ہے۔سمارٹ بورڈز کی افادیت اور مثبت نتائج کےپیش نظر وزیر اعلیٰ نے سمارٹ بورڈز(ایل سی ڈیز)کے ذریعے تعلیم و تربیت کے نظامکو بتدریج سکولوں میں متعارف کرانے کی ہدایت کی ہے۔ سمارٹ بورڈز(ایل سی ڈیز) کےذریعے تعلیم و تربیت کے نظام سے نہ صرف بچوں اور بچیوں بلکہ اساتذہ کے معیار کو بہتربنایا جاسکے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close