Featuredپنجاب

وزیراعظم نے مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی

لاہور : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے پر مریم نواز وزیراعظم پر برس پڑیں

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک ماہ میں دوبار پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے باعث وزیراعظم عمران خان کے خلاف ٹوئٹ داغ دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ اسی ماہ دوسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جارہی ہے۔ آپ پوچھتے ہیں کہ اپوزیشن کیا چاہتی ہے؟ اپوزیشن عوام کو آپ کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہیں۔ کیا ہم گھر بیٹھ کر عوام پر آپ کے مظالم دیکھتے رہیں؟ بالکل نہیں!

اضافے کے اعلان کے بعد حکومت کے ناقدین، مبصرین اور عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

اس اضافے کو پی ٹی آئی کے تبدیلی کے نعرے اور عام آدمی کو آسانی مہیا کرنے کے دعووں سے روگردانی قرار دیا جا رہا ہے۔

اس اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 20 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ اوگرہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول 13 اور ڈیزل 11 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی جس کو وزیراعظم نے مسترد کردیا جب کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close