پنجاب

ضلع قصور: بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے واقعات نہ تھم سکے

قصور : پنجاب میں افسوسناک واقعہ ضلع قصور محلے پھول نگر پیش آیا

ملزم چھ سالہ بچی کو ورغلا کر قریبی کھیتوں میں لے گیا اور ننھی کلی کو اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا

افسوسناک واقعے کے بعد اہل خانہ شدید اشتعال میں آگئے اور انہوں نے ملزم کو پکڑ کر درگت بنانی چاہی مگر عین وقت پر پولیس پہنچی، متاثرہ فیملی نے پہلے پہل ملزم کو پولیس کے حوالے سے انکار کیا تاہم پولیس کے سمھجانے پر ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ مبینہ زیادتی کا شکار بچی کا میڈیکل کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے قصور شہر میں آج سے تین سال قبل چھ سالہ زینب کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، ننھی بچی کی لاش پانچ دن بعد کچرا کنڈی سے ملی تھی۔

گذشتہ سال دسمبر میں ملک میں جنسی زیادتی کی سرکوبی کے لئے صدر عارف علوی نے انسداد عصمت دری آرڈیننس دو ہزار بیس کی منظوری دی تھی، آرڈیننس کے تحت جنسی زیادتی کے مقدمات کوجلد نمٹانےکیلئےخصوصی عدالتوں کاقیام عمل میں لایاجائیگا، خصوصی عدالتیں چار ماہ کےاندر جنسی زیادتی کےمقدمات نمٹائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close