پنجاب

ضمنی انتخابات میں حکمرانوں کا بس نہیں چلا تو فائرنگ کرادی

ڈسکہ:  مریم نواز نے کہا کہ نوشہرہ میں شیر نے ان کو ان کے گھر میں گھس کر مارا۔

وزیر اعظم عمران خان کی بے وقوفی نے ڈسکہ کا الیکشن پورے پاکستان کا الیکشن بنا دیا۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے دوران حکمرانوں کا بس نہیں چلا تو فائرنگ کرادی، ڈسکہ کی عوام نے تمام حربے ناکارہ کردئیے۔

انہوں نے کہا کہ وارداتیوں کو رنگے ہاتھوں ڈسکہ کے عوام نے پکڑ لیا ہے، چور چور کا شور مچانے والو سن لو، عوام کو اصل چور کا پتہ چل گیا ہے، اِن چوروں نے الیکشن کمیشن کا عملہ ہی چوری کرلیا،ووٹ چوروں سے کہتی ہوں، شرم کرو حیا کرو، عوام نے ان کی ضمانتیں ضبط کروادیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ڈسکہ میں ذیشان کو سیدھی گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا اور اسی کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے اندر کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے عملے کو ہی چوری کرلیا گیا، پورے ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کرایا جائے۔

این اے 75 ڈسکہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ میں پی ٹی آئی تمام ہتھکنڈوں کے باوجود ہار گئی، ایک سیٹ کیلئے نوجوان کی جان لے لی گئی، سیدھی گولیاں مار کر نوجوان کو ہلاک کردیا، ووٹ چور شرم کریں، انہوں نے ایک گھر کا چراغ بجھا دیا ہے، معلوم ہوتا کہ یہ سیٹ کی خاطر جان لیں گے تو ہم انہیں یہ سیٹ مفت میں دے دیتے۔انہوں نے ایک بیٹے کی جان لے لی اور دوسرے بیٹے کو حوالات میں بند کیا ہوا ہے، ذیشان کی جان گئی اور اسی کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تنہا نواز شریف نے ان مافیاز کو تنگی کا ناچ نچایا۔ قبل ازیں نے لاہور سے ڈسکہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان کے اراکین اسمبلیوں کو بھی معلوم ہے کہ عمران خان نہ کبھی پہلے آسکا اور نہ اب دوبارہ آئے گا اس لیے وہ اپنے سیاسی مستقبل کو بچانے کے لیے اپنے اپنے مسکن ڈھونڈ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوشہرہ میں شیر نے ان کو ان کے گھر میں گھس کر مارا، یہ لاکھ منہ چھپائیں اور اپنے بندوں کو نکالیں لیکن لوگ پاگل نہیں ہیں، ڈسکہ میں جب کسی اور چیز پر ان کا بس نہیں چلا تو فائرنگ کرکے خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا گیا، ڈسکہ میں تحریک انصاف کا امیدوار اپنے ہی پولنگ پر 300 ووٹوں سے ہار گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈسکہ کے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرایا جائے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close