پنجاب

جماعت اسلامی پی ڈی ایم میں آئے تو تحریک زیادہ مؤثر ہوسکتی ہے: پی پی

 لاہور :  پی ڈی ایم کو متحد رہنا چاہیے تاکہ حکومت کو مشکل وقت ملے

بلاول بھٹو نے منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی۔

ذرائع جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے پاکستان پیپلز پارٹی سے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شمولیت سے معذرت کرلی۔

دوسری جانب پی پی ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ڈی ایم میں جماعت اسلامی کی کمی محسوس کی جاتی ہے، اگر جماعت اسلامی پی ڈی ایم میں آئے تو تحریک زیادہ مؤثر ہوسکتی ہے۔

ذرائع جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باور کروایا کہ جماعت اسلامی اپوزیشن کے طور پر اپنی علیحدہ شناخت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے تجویز دی کہ پی ڈی ایم کو متحد رہنا چاہیے تاکہ حکومت کو مشکل وقت ملے۔

ذرائع پی پی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں اسمبلی سے استعفوں کو مشروط کرنے سے ہمارا موقف سامنے آیا۔

ذرائع جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے لیے پارلیمانی روایات سامنے رکھی جائیں۔

جماعت اسلامی نے یہ بھی باور کروایا کہ اُس کے ایک ووٹ کا مسئلہ نہیں، پی ڈی ایم میں بیٹھ کر معاملات طے کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close