پنجاب

لمز یونیورسٹی کی طالبہ ماہ نور بشیر نے سوشل میڈیا صارفین کو رُلا دیا

یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کی ایک 21 سالہ طالبہ جو اب ہم میں نہیں، ماہ نور کی ایک پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو غمگین کردیا ، ماہ نور تصویر سوشل میڈیا پر دکھ اور افسوس بھرے پیغامات کے ساتھ شئیر کی جا رہی ہے اور دوستوں نے سوشل میڈیا صارفین سے ماہ نور کی مغفرت کی دعا کرنے کی اپیل ہے۔

لمز یونیورسٹی کی 21 سالہ طالبہ ماہ نور بشیر کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھیں۔

گذشتہ ماہ ماہ نور نے اپنے فیس بُک پر ایک اسٹیٹس بھی لکھا جس نے کافی دلوں کو چُھو لیا، ماہ نور کا کہنا تھا کہ “21 سال کی عمر میں مجھے اپنے امتحانات کے رزلٹ کا فکر ہونا چاہیے مگر مجھے اپنی میڈیکل رپورٹس کی فکر کرنا پڑ رہا ہے، اچھی یونیورسٹیز کی جگہ اچھے کینسر کلینک ڈھونڈنے پڑ رہے ہیں ، مجھے اپنے والدین کو ہسپتال لیجانا چاہیے مگر انہیں مجھے ہسپتال لیجانا پڑ رہا ہے۔

ماہ نور کے کلاس فیلوز اور دیگر دوست احباب سمیت ماہ نوت کو جاننے والوں نے بھی ماہ نور کی موت پر شدید غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا سائٹس پر ماہ نور کے ساتھ گزارے خوشگوار لمحات اور ماہ نور کی دلکش شخصیت سے متعلق پوسٹ کیں۔

ماہ نور کے اہل خانہ اور قریبی رفقا کا کہنا ہے کہ ماہ نور ایک بہادر لڑکی تھی جس نے کینسر جیسے موذی مرض کا مقابلہ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close