پنجاب

ڈسکہ الیکشن: تحریک انصاف کی اپیل مسترد دوبارہ الیکشن کرانے کا فیصلہ برقرار

اسلام آباد: تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا دوبارہ الیکشن کرانے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتظامیہ کو سنے بغیر فیصلہ دیا، حلقے میں حالات خراب تھے ، یہ حقیقت ہے لیکن یہ کہنا درست نہیں کہ تمام پارٹیوں کو مقابلے کے لیے مساوی ماحول نہیں ملا، ووٹرز کیلئے مقابلے کے مساوی ماحول کا لفظ استعمال نہیں ہوتا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ 20 پریزائیڈنگ افسران کے اکٹھے فون بند تھے اور 20 کے 20 پریزائیڈنگ افسر اکٹھے واپس آگئے، پریزائیڈنگ افسر کا غائب ہونا، کیا ایسا پہلےکبھی ہواہے۔

 

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بدنظمی کے بعد الیکشن کو کالعدم قرار دیا تھا۔

 

الیکشن کمیشن نے حلقے میں 10 اپریل کو دوبارہ پولنگ کا اعلان کیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے کیس عدالت میں ہونے کی وجہ سے پولنگ ملتوی کرنے کا حکم دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close