پنجاب

سرکلر روڈ پر سلنڈر دھماکہ، متعدد گھر زمین بوس

شہر بہاولنگر میں زور دار سلنڈر دھماکہ ہوا جس سے متعدد گھر اور قریبی عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔

دھماکہ بہاولنگر کے علاقے سرکلر روڈ پر ہوا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریب عمارت کا ایک حصہ گر گیا جبکہ متعدد مکانات بھی زمین بوس ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ملبے میں متعدد لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ تاحال ملبے سے 5 زخمی افراد کو نکال لیا گیا ہے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close