پنجاب

چودھری شوگر مل کیس میں 14 ماہ خاموشی اختیار کی پھر طلب کیا

لاہور: چودھری شوگر مل کیس میں نیب کی درخواست پر مریم نواز نے جواب جمع کرا دیا،مریم نواز نے نیب کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کر دی۔

 

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے جواب میں کہاگیا ہے کہ نیب نے چودھری شوگر مل کیس میں 14 ماہ خاموشی اختیار کی پھر طلب کیا ،نیب کے کیسز اور گرفتاریاں آواز دبانے کی کوشش ہے

 

مریم نواز نے جواب میں نیب کی ضمانت منسوخی کی درخواست کی مخالفت کی،مریم نواز کاکہاہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر مل میں ضمانت منظور کی ،مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کل ہو گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close