More share buttons
Share with your friends










Submit
پنجاب

ڈسکہ : این اے 75 پولنگ اسٹیشن کے قریب9 اسلحہ بردار افراد کو حراست میں لے لیا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ڈسکہ : این اے 75 میں ضمنی الیکشن کے دوران پولیس نے پولنگ اسٹیشن کے قریب نو اسلحہ بردار افراد کو حراست میں لے لیا، جن میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن شامل ہیں۔

ڈسکہ میں این اے 75 پر ضمنی انتخاب کے دوران ستراہ پولیس نے اگوچک میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے پولنگ اسٹیشن کے قریب اسلحہ بردار 9 افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن شامل ہیں، گرفتار افراد سے کلاشنکوف ، دو پستول، ایک رائفل برآمد ہوئی جبکہ ملزمان کی دوگاڑیاں بھی پولیس نے قبضےمیں لےلیں۔

صوبائی الیکشن کمیشن نے ڈسکہ ستراہ میں اسلحہ کی نمائش کرنے پر پانچ افراد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچوں کوشکایت پرگرفتارکیا گیا ، ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں ملزمان سے تفتیش کررہے ہیں۔

خیال رہے این اے پچھتر ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے ، ن لیگ کی نوشین افتخار اور پی ٹی آئی کےعلی اسجد ملہی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ، تاہم ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close