پنجاب

ماں کے ہاتھوں دو کمسن بچوں کا قتل

لاہور:  شاہدرہ گلشن حیات پارک کے قریب ماں نے اپنے دو کمسن بیٹوں کو قتل کردیا۔

ماں کے ہاتھوں دو کمسن بیٹوں کے قتل کے واقعے پر پولیس نے خاتون کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ مجھے خواب آیا تھا کہ اپنے بچوں کو ماردوں،

پولیس کا کہنا ہے کہ نجمہ بی بی نے اپنی تین سالہ بیٹی کو بھی مارنے کی کوشش کی، بچی کے تایا نے بروقت پہنچ کر اس کی جان بچائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت بچوں کا باپ گھر پر موجود نہیں تھا، خاتون سے مزید تفتیش جاری ہے۔

لاہور کے علاقے گلشن حیات پارک کے قریب ماں نے اپنے دو بیٹوں کو قتل کردیا، جاں بحق ہونے والے بچوں میں آٹھ سالہ طلحہ اور بارہ سال بلال شامل ہیں۔

دلخراش واقعے کے بعد ملزمہ نے خود کو بھی بلیڈ کے وار کرتے ہوئے زخمی کیا، خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پولیس نے اسے اسپتال سے تحویل میں لیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close