پنجاب

پنجاب میں رینجرز کو اختیارات دینے کی سمری گورنررفیق رجوانہ کو ارسال

 لاہور: پنجاب میں رینجرز کو اختیارات دینے کی سمری محکمہ داخلہ نے منظوری کے لئے گورنر رفیق رجوانہ کو بھجوادی ہے۔

پنجاب میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے لیے رینجرز سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے محکمہ داخلہ  کی جانب سے رینجرز کو صوبے میں 60 روز کیلئے اختیارت دینے کی سفارش کی گئی ہے اور سمری منظوری کیلئے گورنر رفیق رجوانہ کو بھجوادی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رینجرز کو آرٹیکل 7 اور10 کے تحت اختیارات دیئے جائیں گے اور رینجرز کو آرٹیکل 147 اور اینٹی ٹیررازم ایکٹ 1997 کے تحت بلایا جارہا ہے جب کہ پنجاب میں رینجرز آپریشنز سے متعلق اپیکس کمیٹی فیصلہ کرے گی اوررینجرز کو ضرورت کے تحت پنجاب میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مدد کیلئے بلایا جائے گا جب کہ جو بھی ٹارگٹڈ آپریشن ہوگا اس میں رینجرز کی معاونت حاصل کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روزوزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیرصدارت  صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں  صوبے میں دہشت گردی کے خلاف رینجرز کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جب کہ لاہورمیں  مال روڈ پر خود کش حملے سمیت  ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اورسیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close