پنجاب

لاہورمیں آج اور کل شہر بھر میں تمام کاروباری سرگرمیاں بند

لاہور : صوبائی دارالحکومت میں آج اور کل کیلئے مکمل لاک ڈاون لگا دیا گیا۔ رمضان بازار ، میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس، ویکسینیشن سینٹرز، دودھ دہی، گوشت اور سبزی کی دکانیں، تندور اور چھوٹے گروسری سٹورز کھلے رہیں گے۔

 

 

 

 

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق لاہور میں آج اور کل شہر بھر میں تمام کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سروس بھی مکمل طور پر بند ہوگی۔

 

 

کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں لیے جانے والے سخت فیصلوں کو کامیاب بنانے میں عوام ہمارا ساتھ دیں، لاہور میںاس وقت کورونا کیسسز کی شرح 20 فیصد سے اوپر ہے جبکہ تین لاکھ 22 ہزار 415 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close