پنجاب

لاہورمیں سیشن عدالت کے باہرموجود 3 نوجوانوں کے اسکول بیگزسے اسلحہ برآمد

 لاہور: پولیس نے سیشن عدالت کے باہرموجود 3 نوجوانوں کے اسکول بیگزسے اسلحہ برآمد کیا ہے۔

 لاہورکی سیشن عدالت کے باہرگاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مختص جگہ پر3 نوجوان اسکول بیگزلٹکائے موجود تھے، پولیس نے شک ہونے پران کی تلاشی لی تواسکول بیگ سے اسلحہ نکلا، پولیس نے تینوں نوجوانوں کو اسلام پوره پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

پولیس کے سامنے نوجوانوں کے باپ واجد نے بیان دیا کہ وہ بچوں کے ہمراہ قتل کیس میں پیشی کےموقع پراسلحہ لیکرآیا تھا اوراس کے بچے اسلحہ پارکنگ میں لے کرکھڑے تھے، برآمد ہونے والا اسلحہ لائسنس یافتہ ہے. پولیس نے بھی اسلحی قانونی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close