پنجاب

فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 5 طالبان دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: فوجی عدالتوں سے موت کی سزا پانے والے 5 دہشت گردوں کو ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں پھانسی دے دی گئی۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 5 دہشت گردوں کو ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پانچوں دہشت گرد فورسز پر حملوں سمیت دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جب کہ تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پھانسی پر لٹکائے جانے والوں میں انورعلی ولد فضل غنی، امداد اللہ، شوکت علی ولد عبدالجبار، صابرشاہ ولد احمدشاہ اور خاندان ولد دوست محمد شامل ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دہشت گرد شوکت علی، انور علی، صابر شاہ اور امداد اللہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث تھے جب کہ دہشت گرد امداد اللہ نے بونیرمیں تعلیمی ادارے کو تباہ کیا تھا، پانچوں دہشت گردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close