پنجاب

قوم نے رمضان مہنگائی، معاشی تباہی کے سبب اذیت میں گزارا ہے

لاہور: نااہلی، ہوس اور بے حسی مل کر پاکستان کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پہلا رمضان ہے جو قوم نے مہنگائی، کورونا، بے روزگاری، معاشی تباہی کے سبب پورا ہی شدید اذیت میں گزارا ہے۔ نااہلی، ہوس اور بے حسی مل کر پاکستان کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ارکان پارلیمان اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلا رمضان ہے جو قوم نے مہنگائی، کورونا، بے روزگاری، معاشی تباہی کے سبب پورا ہی شدید اذیت میں گزارا ہے۔ مہنگائی کی طرح حکمرانوں کی بے حسی بھی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ گئی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلندوبانگ دعووں کے بجائے کاش حکمران ریاست مدینہ والا طرز عمل اپناتے، موجودہ حکومت نے کم آمدن والے اور نادار طبقات کی زندگی جہنم بنادی ہے۔ ملک میں مہنگائی بالخصوص کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتوں میں بتدریج ہوشربا اضافہ ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بیورو آف شماریات کے جاری کردہ حقائق اور اعداد و شمار اس عوام دشمن گھمبیر صورتحال کی نشاندہی کررہے ہیں۔ نااہلی، ہوس اور بے حسی مل کر پاکستان کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔

شہباز شریف نے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے حلقوں میں نادار اور کمزور طبقات کا خاص طورپر خیال رکھیں، کورونا وبا سے عوام کے بچاؤ کے لئے اپنی اپنی سطح پر بھرپور کردار ادا کریں۔ ارکان پارلیمان کی پارٹی صدر سے ملکی مجموعی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نے پارٹی رہنماوں اور کارکنان کے جذبے، نظریاتی وابستگی اور سیاسی انتقام کا جرات سے مقابلہ کرنے کو سراہا۔

اس موقعہ پر پارٹی رہنماوں نے شہبازشریف کو رہائی پر مبارک ، سیاسی انتقام کے جرات مندانہ مقابلے پرپارٹی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close