پنجاب

طاہر اشرفی نے سعودی عرب سے متعلق وہ اعلان کردیا کہ ہر پاکستانی حیران رہ جائے

مظفر گڑھ: پاکستان علماء کونسل کے زیراہتمام کاروان امن وسلامتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے برطرف چیئرمین طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ کل تک کچھ لوگ مجھے انڈین ایجنٹ کہہ رہے تھے اور آج سعودی عرب اور عرب ممالک کا ایجنٹ کہا جا رہا ہے جس پر فخر ہے۔ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ جب جمہوریت مضبوط ہوتی ہے تو فوجی عدالتیں نہیں لگتیں، پارلیمنٹ میں عدلیہ کی مضبوطی کے لیے کیوں کوئی کام نہ کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے اداروں، فوج اور عوام کو لڑانے کا پلان بنایا جا رہا ہے، یہ سازش کامیاب نہ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان علماء کونسل آپریشن ردالفساد کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور اس کے ذریعے ملک بھر سے فساد کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ طاہر اشرفی پر امریکہ او جرمنی سے پیسے لے کر ان کے مفادات کو تحفظ دینے کا الزام ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close