پنجاب

نیب لاہور انٹیلی جنس ونگ کی کارروائی ، جعلی ڈی جی نیب سکھر گرفتار

‌لاہور : نیب لاہور انٹیلی جنس ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈی جی نیب سکھر کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 44 لاکھ کیش اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق نیب لاہورانٹیلی جنس ونگ نے کارروائی کی ، کارروائی کے دوران جعلی ڈی جی نیب سکھر کو گرفتار کرلیا ، ترجمان نیب نے بتایا کہ افسران کو بلیک کرنے والےملزم محمد فیاض کوجوہرٹاؤن سےگرفتارکیاگیا، ملزم کے قبضےسے44لاکھ کیش اوراسلحہ برآمد کیا گیا۔

 

 

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کبھی ڈی جی نیب ، کبھی چیئرمین نیب کااسٹاف بن کرکالزکرتا تھا ، میاں فیاض کام نکلوانےکیلئےمتعددمرتبہ سیاسی رہنماؤں کا نام بھی استعمال کرتا رہا ہے۔

 

نیب حکام نے ملزم کا گرفتاری کے بعد 8 جون تک کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا، چیئرمین کی واضح ہدایات ہیں نیب کاکوئی آفیسرتفتیشی معاملات میں کسی کو فون نہیں کرےگا، نیب تاحال اٹیلی جنس کارروائیوں میں 10جعلی نیب افسران کوگرفتارکر چکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close