پنجاب

پاکستان کے روس کے ساتھ تعلقات برے نہیں لیکن باہمی تعاون میں اضافہ بھی نہیں ہو رہا، ڈاکٹر مجاہد مرزا

لاہور: روس میں مقیم پاکستانی تجزیہ کار ڈاکٹر مجاہد مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے روس کے ساتھ تعلقات برے نہیں ہیں لیکن ہمارے تعلقات اچھے بھی نہیں ہو رہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام ” نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد مرزا کا کہنا تھا کہ امریکہ اور روس کے تعلقات میں دراڑ موجود ہے لیکن جب ریپبلکنز آتے ہیں تو وہ روس کے ساتھ عنا د کا اظہار کم کرتے ہیں اس لیے ڈیمو کریٹس کی جانب سے ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ روس اور چین کے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں جبکہ پاکستان کے ساتھ بھی روس کے تعلقات برے نہیں ہیں لیکن اگر کہا جائے کہ پاکستان کے روس کے ساتھ تعلقات اچھے ہو رہے ہیں تو اس بارے میں تشکیک ہے۔ روسی معیشت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد مرزا کا کہنا تھا کہ روسی معیشت کو کریمیا کے معاملے پر مغربی دنیا کی جانب سے لگنے والی پابندیوں کی وجہ سے تھوڑا سا نقصان پہنچا ہے لیکن ابھی بھی روس کا خزانہ بھرا پڑا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close