پنجاب

پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدے پر دو بارہ مذاکرات رواں ماہ سے شروع ہونگے، بی بی سی

لاہور: برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدے پر دو بارہ مذاکرات رواں ماہ 20اور 21مارچ سے شروع ہوں گے ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کا کہناہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 57 سال پرانے سندھ طاس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے انڈس واٹر کمشنر کے درمیان سال میں ایک ملاقات ہونا لازمی ہے۔ لیکن ستمبر 2016 میں بھارت نے اڑی کے فوجی اڈے پرحملے کے بعد غیر معینہ مدت تک مذاکرات کو منسوخ کر دیا تھا۔ پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر آصف بیگ مرزا نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹریو میں اس ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ آخر مرتبہ ان کے اور بھارت کے واٹر کمشنر کے درمیان مئی 2015 میں ملاقات ہوئی تھی۔بی بی سی کا کہناہے کہ بھارت کے انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کے دفتر سے رابط کرنے پر بتایا گیا کہ وہ لاہور میں چند دن بعد ہونے والے مذاکرات کی تیاری میں مصروف ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close