پنجاب

اس لڑکے کی بہت سی لڑکیوں کے ساتھ دوستی تھی، گوجرانوالہ میں لڑکے کے اغواء کا انوکھا کیس سامنے آگیا

گوجرانوالہ: عام طور پر مردوں کی جانب سے خواتین کو اغواءکرنے کی خبریں تو آتی رہتی ہیں لیکن پہلوانوں کے شہر میں اغواءکا انوکھا ترین واقعہ منظرعام پر آ گیا ہے جس میں اغواء کار کوئی اور نہیں بلکہ ایک لڑکی ہے جس نے مبینہ طور پر ہونے والے دولہے کو ہی اغواءکر لیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اغواءہونے والے لڑکے کی شناخت علی حمزہ کے نام سے ہوئی ہے جسے چند نامعلوم افراد نے ماڈل ٹاﺅن میں واقعہ اس کی موبائل فون شاپ سے غواءکر لیا۔ اہل خانہ کی نشاندہی پر پولیس نے 2 لڑکیوں سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اغواءہونے والے لڑکے کی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر متعدد لڑکیوں کے ساتھ دوستی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ علی حمزہ کو اغواءکاروں کی جانب سے فون کال بھی موصول ہوئی ہیں اور انہوں نے علی کی رہائی کیلئے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

 
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close