Featuredپنجاب

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے خلاف بھر پور کاروائی:ملتان

ملتان  : ملتان میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے خلاف بھر پور کاروائی کی جارہی ہے۔

 

 

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق ملتان میں حکومت کی ہدایات کے مطابق رات 8 بجے دکانیں بند نہ کرنے پر 15 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جبکہ انڈور میرج پارٹی منعقد کرنے پر شادی ہال کے مالک پر25 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسک نہ پہننے پر 12 شہریوں پر 6000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے پر 9 تجارتی مراکز بھی سیل کر دئے گئے ہیں۔

 

شہر میں ماسک کے بغیر مسافروں کو سوار کرنے پر 5 بسوں کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ شہر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مجموعی طور پر84 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close