پنجاب

اسکول میں شادی کی تقریب ، ڈانس اور نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل

اوکاڑہ : اسکول میں تقریب میں ہونے والے ڈانس اور نازیبا حرکات پر دولہا کے خلاف مقدمہ درج

اوکاڑہ کی تحصیل حجرہ شاہ مقیم کے سرکاری اسکول میں مہندی کی تقریب میں ہونے والے ڈانس اور نازیبا حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دولہا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

سرکاری اسکول میں مہندی کی تقریب میں ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

ضلعی تعلیمی اتھارٹی نے ایجوکیشن آفیسر اور اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو معطل کر دیا ہے۔

تقریب 3 جون کو منعقد کی گئی تھی، جس پر پولیس نے دولہا سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close