پنجاب

گجرات میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

گجرات:  کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے نواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے گھر میں چھپے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے گجرات کے نواحی گاؤں کنجاہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ایک گھر کا محاصرہ کیا تو اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جب کہ جوابی کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔ حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو کنجاہ گاؤں کے ایک گھر میں پناہ لئے ہوئے تھے جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم، بارودی مواد، کلاشنکوفیں اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close