پنجاب

الیکٹرانک ووٹنگ کی مخالفت کرکے اپوزیشن دھاندلی کی حمایت کرے گی

لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ انتخابات کو دھاندلی سے پاک کرنیکا واحدآپشن الیکٹرانک ووٹنگ ہے ، الیکٹرانک ووٹنگ کی مخالفت کرکے اپوزیشن دھاندلی کی حمایت کرے گی۔

 

 

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سے صوبائی وزیرانر جی ڈاکٹراخترملک کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چوہدری سرور نے کہا کہ انتخابی اصلاحات قومی امنگوں کی ترجمانی،جمہوریت کی جیت ہے، اپوزیشن کا انتخابی اصلاحات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا جمہوریت کی نفی ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کی مخالفت کرکے اپوزیشن دھاندلی کی حمایت کرے گی ، انتخابات کو دھاندلی سے پاک کرنیکاواحدآپشن الیکٹرانک ووٹنگ ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جمہوریت،آئین وپارلیمان کومضبوط بناناچاہتےہیں، ہم اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کا حق دینے کےحامی اور اپوزیشن مخالف ہے، اوورسیز پاکستانی ملک کااثاثہ ہیں، اوورسیزپاکستانیوں کوانتخابی عمل میں لازمی شریک کریں گے۔

بجٹ کے حوالے سے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےآئندہ مالی سال کےلئےاچھا بجٹ دیا ہے، پنجاب کا بجٹ بھی ہر لحاظ سےقومی امنگوں کے عین مطابق ہے۔

صوبائی وزیرانرجی ڈاکٹراختر نے کہا کہ وزیر اعظم کی حکومت متحدہے،مضبوط ہےمخالفین سےخطرہ نہیں، حکومت عوام سے کیے جانیوالاہروعدہ پورا کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close