Featuredپنجاب

واپڈا کا ملازم اپنے محکمہ کی غفلت کے باعث دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

لاہور35: سالہ عابد علی واپڈا میں اسسٹنٹ لائن مین اور 5 بچوں کا باپ تھا وہ شیرا کوٹ کے علاقے میں بجلی ٹھیک کرنے کےلیے مین پول پر چڑھا تو کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگی

عابد کو گرین سگنل دیا گیا تھا کہ مین گرڈ سے سوئچ بند ہے وہ بجلی کی بحالی کے لئے کھمبے پر چڑھ گیا لیکن مین تاروں کو چھوتے ہی ان کے ساتھ چمٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: واپڈاچیئرمین وارکان کی تقرریوں کیلئےقواعدوضوابط کامعاملہ موخر

شدید کرنٹ لگنے سے عابد موقع پر ہی دم توڑ گیا اور اس کی لاش اوپر ہی لٹکی رہی۔ مرنے کے بعد بجلی گرڈ سے بند کر کے اس کی لاش اتاری گئی۔ ساتھی اہلکار لاش کو اچھرہ میں واقع واپڈا اسپتال لے گئے جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close