Featuredپنجاب

طورخم بارڈر پر پھنسے پاکستانیوں کیلئے لائحہ عمل بنارہے ہیں

لاہور : شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف آزادکشمیر میں کامیابی حاصل کرےگی، آزاد کشمیر انتخابی مہم میں تحریک انصاف کیساتھ ہیں، عمران خان کشمیر جارہے ہیں

پاک افغان بارڈر کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ طورخم بارڈر پر پھنسے پاکستانیوں کیلئے لائحہ عمل بنارہے ہیں، ستر سال میں پاکستان میں داخل ہونے والے پچاس ہزارافراد کا کوئی اتا پتا نہیں ، وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کو رجسٹرڈ کرنے کافیصلہ کیاہے.
وفاقی وزیر نے کہا کہ افغان جعلی کارڈرکھنے والے پکڑے ہیں، اگر کسی کا ویزہ ختم ہوجائےتووزارت داخلہ سےرابطہ کرسکتےہیں،

یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا آرڈیننس کالعدم قرار دیا جائے

تمام ویزاآن لائن کردیا گیاہے، جوپاکستانی مڈل ایسٹ ،سعودیہ جاناچاہتےتھےوہ طورخم بارڈرپرہیں، این سی اوسی کے مشورے پر طورخم بارڈر پاکستانیوں کیلئےکھول رہے ہیں،ستر سال میں پاکستان میں داخل ہونے والے پچاس ہزارافراد کا کوئی اتا پتا نہیں.
تحریک لبیک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی کافیصلہ اس ہفتےکابینہ میں چلاجائے گا، ٹی ایل پی رپورٹ اس کابینہ میٹنگ میں بھیج رہےہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا بلاول دل کاجانی ہے اس کیخلاف کوئی بات نہیں سن سکتا ، اگلےالیکشن میں بھی عمران خان کوقوم ووٹ دےگی، اس کیلئےہمیں اپنی پر فارمنس مزیدبہترکرنا ہوگی۔

منشیات کی سپلائی کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ منشیات کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرنے جارہےہیں، اسلام آباد میں منشیات کا بڑا زور ہے، پاکستان سے منشیات باہرنہیں جارہی جتنی باہرسےآرہی ہے میڈیسن، کیپسول سب باہرسے آرہےہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close