پنجاب

آئندہ انتخابات میں جنوبی پنجاب کو تخت رائیونڈ سے نجات مل جائے گی، بلاول بھٹو

لاہور: بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے پاس غریب عوام کے لئے بہترین منصوبے موجود ہیں اور آئندہ انتخابات میں جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کا صفایا کر دیں گے۔ لاہور میں پیپلز پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے یہ جان کر بہت افسوس ہوا کہ جنوبی پنجاب کی شرح خواندگی صرف 12 فیصد ہے لیکن اب جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے دن ختم ہو چکے، یہاں کے باسی ترقی کی روشن صبح اور مساوی مواقع کے لئے تیار ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس غریب عوام کے لیے بہترین منصوبے ہیں، آئندہ انتخابات میں جنوبی پنجاب کے لوگوں کو تخت رائیونڈ سے آزادی مل جائے گی اور ہم  پورے پنجاب سے (ن) لیگ کا صفایا کردیں گے۔ چئیرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہارون آباد میں ہمارے کارکن کے قاتل دندناتے پھر رہے ہیں اور پولیس انہیں گرفتار کرنے کے لئے تیارنہیں، حقیقت میں شفاف تحقیقات کا اعلان کرنے والی پنجاب حکومت ہی اس جرم میں ملوث ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close