پنجاب

ملتان ائرپورٹ پربڑی کاروائی کرتے ہوئےہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ملتان :اے ایس ایف نے ملتان ائرپورٹ پربڑی کاروائی کرتے ہوئےہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، اور غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے بحرین جانے والے مسافر کے سامان سے 2 کلو ہیروئن قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر سلیم خان نے 2 کلو ہیروئن اپنے سامان میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی ہیروئن کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 3 کروڑ روپے سے زائد ہے،

یہ بھی پرھیں: بلوچستان میں اونٹوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ ناکام

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close