Featuredپنجاب

سابق رکن قومی اسمبلی اور سیاستدان جمشید دستی رشتہ ازدواج میں منسلک

مظفر آباد: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے اپنے نکاح کی تصدیق کی

جمشید دستی کا نکاح گزشتہ روز پشاور میں مہمند قبیلے سے تعلق رکھنے والی خاتون سے ہوا لیکن رخصتی مارچ 2022 میں ہو گی۔

سابق ممبر قومی اسمبلی کے مطابق انھوں نے اہلیہ کو 10 ہزار روپے حقِ مہر لکھ کر دیا ہے۔
سابق ممبرِ قومی اسمبلی جمشید دستی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ نے گومل یونیورسٹی سے بائیو کیمسٹری میں بی ایس کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرائیکی صوبہ کا نعرہ لگانے والے غدار ہیں، جمشید دستی کے بیان نے آگ لگادی

جمشید دستی نے جنوری میں اعلان کیا تھاکہ مارچ 2021 میں شادی کر لوں گا لیکن ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت چلی جائے اور مہنگائی کنٹرول ہو تو شادی کر لوں گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس دور میں شادی نہیں کرسکتا، دعا کریں عید کے بعد یہ حکومت چلی جائے، ایم این اے تھا تو شادی ہونے کے چانس بھی لگ رہے تھے، مہنگائی کے باعث اپنے ولیمے میں دال کھلانے کے پیسے بھی نہیں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close