More share buttons
Share with your friends










Submit
پنجاب

مراد علی شاہ پنجاب کی گیس بند کرنے کی طاقت ہی نہیں رکھتے، رانا ثناء اللہ

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ گیس بند کرنے کی طاقت ہی نہیں رکھتے، پیپلز پارٹی اپنی کرپشن چھپانے کے لیے سیاسی حربے استعمال کررہی ہے۔ سندھ اسمبلی میں وزیر اعلیٰ سندھ کی وفاق اور سوئی سدرن کو دی گئی دھمکی کے بعد مسلم لیگ کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ ایسا کچھ نہیں کرسکتے، ایسا کرنا پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سندھ میں کرپشن کے شدید قسم کے الزامات کا سامنا ہے۔ میں نہیں سمجھتا مراد علی شاہ جیسا کوئی سمجھدار آدمی ایسا کرسکتا ہے۔

مسلم لیگی رہنما طلال چوہدری نے بھی وزیر اعلیٰ کے بیان کا دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کو ہمیشہ اس کے حق سے بڑھ کر دیا ہے ، صوبائی حکومت کی ذمہ داری بھی ہم پوری کررہے ہیں ، میٹرو ، پانی ، سرکلر ریلوے سب نواز شریف ہی تو دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بجلی چوروں کو دھمکی دیتے جو ارکان اسمبلی کے پیچھے چھپے ہیں ،پیپلز پارٹی کےچور ٹولے نے 8سال سندھ کے وسائل لوٹے ،این ایف سی کا پیسہ سندھ میں کہاں جاتاہے ، پیپلز پارٹی کبھی بھٹو اورکبھی پانی کے نام پر سندھ کارڈ استعمال کرتی ہے ۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close