پنجاب

سامان بھول جانا پرانی عادت، پی آئی اے اب میت کو لانا بھی بھول گئی

کراچی: اربوں روپے خسارے کا شکار قومی ایئر لائن کی انتظامیہ کی جانب سے مسافروں اور ان کے سامان کو چھوڑ کر منزل کی جانب روانہ ہو جانا کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن اس بار پی آئی اے میت کو ہی بیرون ملک چھوڑ کر آگئی۔

 دبئی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 204 نے ایک میت کو ساتھ لے کر آنا تھا لیکن انتظامیہ کی غفلت کے باعث میت دبئی ایئرپورٹ پر ہی رہ گئی جب کہ فلائٹ لاہور پہنچ گئی۔ لاہور پہنچنے پر میت کے ورثا جب اپنے پیارے کی لاش وصول کرنے پہنچے تو معلوم ہوا کہ میت تو دبئی میں ہی رہ گئی ہے جس پر ورثا کی جانب سے پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا گیا اور شدید نعرے بازی کی گئی۔

پی آئی اے حکام نے انتظامیہ کی لاپرواہی اور واقعہ کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے میت کو دبئی سے آنے والی دوسری پرواز پی کے 214 سے لانے کا اعلان کیا لیکن میت کو پہلے دبئی سے کراچی پہنچایا جائے گا جہاں سے اسے لاہور کے لئے روانہ کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close