پنجاب

لاہور کے تھانے میں شہریوں پر تشدد کرنے والے 3 پولیس اہلکار گرفتار

لاہور:  تھانہ نصیرآباد میں شہریوں کو فرش پر الٹا لٹاکر تشدد کا نشانہ بنانے والے 3 پولیس اہلکارگرفتار کرلئے گئے ہیں۔ پنجاب میں اربوں روپے لگا کر پولیس کی وردی توتبدیل کردی گئی لیکن تھانوں میں چھترول، تھانہ کلچر اور پولیس اہلکاروں کا عوام کے ساتھ ناروا سلوک تبدیل نہ ہوسکا۔ تھانہ نصیرآباد میں شیردل پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو فرش پر الٹا لٹا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے تھانہ کلچر کی تبدیلی کے دعوؤں کو چھترول کی نظر کردیا۔

 واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو محکمہ داخلہ پنجاب  اور پولیس کے اعلیٰ حکام حرکت میں آگئے اور انہوں نے فوری طور پر پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے ان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہریوں پر تشدد کرنے والوں میں اے ایس آئی صادق، ہیڈکانسٹیبل مشتاق اور کانسٹیبل شبیر شامل ہیں۔ تینوں اہلکاروں کو قانونی کارروائی کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے اور انچارج انوسٹی گیشن نصیرآباد انسپیکٹر محمد نصیر کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close