پنجاب

آصف زرداری سندھ کے لئے آسیب بن گئے ہیں، سعد رفیق

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری سندھ کے آسیب ہیں جو کئی دہائیوں سے سندھ کے عوام میں محرومیاں بانٹ رہے ہیں۔ عمران خان سے پشاور کے چوہے نہیں مارے جاتے وہ لاہور میں آکر ڈینگیں مار رہے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں اپنے انتخابی حلقے کا دورہ کیا اور ترقیاتی منصوبے کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر وہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر برس پڑے، انہوں نے کہا کہ کیا پنجاب مقبوضہ علاقہ ہے جسے فتح کرنے کے نعرے مارے جا رہے ہیں۔ آصف زرداری کا پیٹ اتنا بڑھا کہ کھا کھا کر بھرنے کا نام ہی نہیں لیتا۔ سارے سندھ کے فنڈز ہڑپ کر گئے ہیں۔وزیر ریلوے نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بھی پشاور کے چوہوں کا طعنہ دیدیا اور کہا کہ عمران خان ہمیں کام نہیں کرنے دیتے، ترقیاتی کاموں میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، ان سے پشاور کے آدم خور چوہے نہیں مارے جاتے اور پنجاب میں آکر ڈینگیں مارتے ہیں۔

سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری سندھ کے لئے آسیب بن گئے ہیں، سابق صدر صوبے میں کام کرتے تو آج عوام ن لیگ کی طرف نہ دیکھتے۔ وزیر ریلوے نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے جیکب آباد کے لئے جاری کئے گئے فنڈز کا حساب بھی مانگ لیا۔ انہوں نے اپنے حلقے کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور والے خوش قسمت ہیں کہ یہاں دن رات ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close