پنجاب

پروفیسرساجد میر وزیراعظم نواز شریف کے دفاع میں سامنے آگئے

لاہور: امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر وزیراعظم کے دفاع میں میدان میں آگئے ہیں، کہتے ہیں جے آئی ٹی کو مسترد کرنا اعلی عدلیہ کے فیصلے کی تضحیک ہے، عدلیہ کے احترام کا درس دینے والے اب اسکا مذاق اڑارہے ہیں، وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ بلاجواز ہے، اپوزیشن جے آئی ٹی کی تحقیقات تک صبر کرے، فوج کے اداروں کو سیاست کی نذر مت کیا جائے۔ لاہور میں پارٹی  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےسینیٹر ساجد میر نے   کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف  سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ بلا جواز اور غیر ضروری ہے، اپوزیشن جماعتوں کو جے آئی ٹی کی مکمل تحقیقات تک صبر کرنا چاہئے ۔سینیٹر ساجد میرنے کہا کہ بھارت، ایران اور سعودی عرب کو ہائی جیک کر نے کی کوشش کررہا ہے، دبئی اور ابوظہبی میں اپنے اثرات چھوڑ رہا ہے، افغانستان میں ہمارے خلاف مورچہ زن ہے ،مودی نے پاکستان کیخلاف سیاسی، سفارتی اور عسکری محاذوں پر غیر اعلانیہ جنگ چھیڑی ہوئی ہے، ہر محاذ پر ہم حالت جنگ میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ  نام نہاد روشن خیال دانشوروں کا ٹولہ، انتظامیہ ہو یا مقننہ سوسال سوسائٹی ہو یا ڈالرز مافیا این جی اوز ان میں علیحدگی پسندوں اور جاسوسوں کے لیے نرم گوشہ رکھنے والے موجود ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ کلبھوشن کا چیپٹر جتنا جلدی ہو سکے بند کیا جائے، اس لیے ضروری ہے کہ کلبھوشن کی اپیل سب سے پہلے سنی جائے اور اس معاملہ کو طول نہ دیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close