Featuredپنجاب

مالی سال 21-2020 کے دوران 10.19 ارب روپے سے زائد ریونیو وصول

لاہور: پنجاب میں مالی سال 21-2020 کے دوران 10.19 ارب روپے سے زائد ریونیو وصولی کا ریکارڈ قائم کردیا گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کان کنی کے وسائل کا بھرپور اور بہتر استعمال یقینی بنایا جائے گا، کنسٹرکشن سیکٹر کے فروغ کے لیے سیمنٹ سیکٹر پر عائد پابندیاں ختم کردی گئیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : لاہور میں تبدیلی کیلئے عثمان بزدار نے بڑا قدم اٹھالیا

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نئی سیمنٹ فیکٹریوں کے لیے 22 نئے این او سی جاری کیے جا رہے ہیں، گزشتہ 3 سال میں 10 سیمنٹ پلانٹ کی تنصیب کے لیے این او سی جاری ہو چکے ہیں پنجاب میں سیمنٹ پلانٹ کی تنصیب کے لیے مزید این او سیز کے اجرا کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی سیمنٹ فیکٹریاں قائم ہونے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، پسماندہ علاقوں میں نئی سیمنٹ فیکٹریاں قائم ہونے سے معاشی ترقی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close