Featuredپنجاب

اسلام جبری مذہب تبدیلی کی اجازت نہیں دیتا

لاہور: سراج الحق نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر تنقید کی

انہوں نے کہا کہ پاکستان آگے جانے کی بجائے تین سال پیچھے چلا گیا، حکومت نے اب تک 57 قوانین بنائے مگرعام آدمی کے لیے کوئی قانون نہیں بنایا

ان تین سال میں صدر پاکستان نے 68 آرڈیننس جاری کیے لیکن کوئی ایسا قانون اور آرڈیننس نہیں بنایا جو پاکستان کومدینہ کی ریاست کی طرف لے جائے.

سراج الحق نے کہا کہ اسلام جبری مذہب تبدیلی کی بھی اجازت نہیں دیتا، کسی دباؤ اوردھمکی سے بھی کسی کا مذہب تبدیل نہیں کروایا جاسکتا، لیکن اسی کے ساتھ ساتھ مذہب تبدیلی کے لیے عمرکی شرط اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے، کسی بھی شخص کو کسی عمرمیں بھی اسلام قبول کرنے سےروکا نہیں جاسکتا۔

یہ بھی پڑ ھیں : پاکستان بہترین وکیل بنے تو دنیا بھی ساتھ دے، سراج الحق

سراج الحق کا کہنا تھا کہ میڈیا پرپابندیاں آزادی صحافت کا گلہ گھوٹنے کے مترادف ہیں، حکومت آئینہ توڑنے کی بجائے اپنا چہرہ صاف کرے، دوسری طرف صحافیوں کے لیے بھی ضابطہ اخلاق ہونا چاہیے۔

موجودہ حکومت مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے، ہماری معیشت تباہ ہوچکی ہے، حکومتی دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں، آج ایک نہیں دوپاکستان ہیں،امیروں کا پاکستان اور غریبوں کا پاکستان، جماعت اسلامی اس ملک میں اسلامی نظام چاہتی ہے جہاں افرادکی بجائے قانون کی حکمرانی ہو، پیپلزپارٹی،مسلم لیگ باریاں لے چکے،تحریک انصاف کو بھی عوام نے دیکھ لیا ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close