پنجاب

سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

لاہور: پنجاب کے دارلحکومت لاہورمیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے موہلنوال میں کارروائی کی ، کارروائی کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار کرلیا،

سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد،سیفٹی فیوزاوردستی بم برآمد کرلیا ، دہشت گردوں کو مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

دہشت گردوں میں محمدمشتاق، سمیع اللہ، عادل جمال ،اسامہ خالد شامل ہیں۔
موہلنوال سے گرفتار کئے گئے 4 دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ، کالعدم تنظیم کے گرفتار چاروں دہشت گردوں کا تعلق کراچی سے ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیموں سے جڑی 11 تنظیموں پر پابندی کی سفارش کردی

ایف آئی اے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

پنجاب کے دارلحکومت لاہورمیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ٹاؤن شپ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور کارروائی کے دوران 3دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close