پنجاب

لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش

 لاہور:  وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ آج جاری رہنے کا امکان ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، ڈپٹی کمشنر لاہور نے شہر میں تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ آج جاری رہنے کا امکان ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے شہر میں بارش کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور دیگر ادارے متحرک رہیں، نشیبی علاقوں سے نکاسی آب یقینی بنائی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close