Featuredپنجاب

آج ایف آئی اے نے عدالت کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھایا

لاہور : گیارہ ماہ بعد ایف آئی اے کو خیال آگیا کہ عدالت کا سننے کا دائرہ اختیار نہیں۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کوئی ثبوت یا شواہد جمع نہیں کروا سکا، طوطا مینا کی کہانی سنائی جاتی ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے گیارہ ماہ پہلے ایف آئی آر کاٹی تھی، اس کیس میں پیش ہوئے۔ کل ایف آئی اے تحریری تفصیلی جواب جمع کروایا۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کیجانب سے میڈیا کو من پسند خبر دی جاتی ہے۔ ایف آئی اے کوشش کرتا ہے کہ تفتیش کا یک طرفہ پہلو بتایا جائے۔ آج ایف آئی اے نے عدالت کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے فاضل عدالت کو کہا کہ شاہد عدالت کا دائرہ اختیار نہیں۔ آج گیارہ ماہ بعد ایف آئی اے کو اچانک کیسے خیال آگیا کہ عدالت کا سننے کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔ جہانگیر ترین سمیت دیگر کے کیسسز تو اسی عدالت نے سنے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم ثابت کریں گے کہ عدالت کا دائرہ اختیار ہے۔ ابھی تک ایف آئی اے کوئی ثبوت یا شواہد جمع نہیں کروا سکا۔ وہی طوطا مینا کی کہانی سنائی جاتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close