پنجاب

لاپتا نوجوان لڑکی کی بازیابی کا ڈراپ سین

بہاولپور:  پولیس نے 4 ماہ سے لاپتا نوجوان لڑکی کو بازیاب کروالیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں بازیاب لڑکی نے کہا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا، وہ اپنی مرضی سے پسند کی شادی کے لیے گھر سے گئی تھی۔

لڑکی نے کہا کہ دوست نے نکاح سے انکار کردیا تو ایک رکشا ڈرائیور نے اسے نکاح کی پیشکش کی جو اس نے قبول کرلی، اب وہ اسی کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔

دوسری جانب لڑکی نے عدالت میں بھی بیان ریکارڈ کرایا کہ اس نے مرضی سے شادی کی ہے ،وہ والدین کے گھر نہیں رہنا چاہتی۔

عدالت میں والد نے بھی کہا کہ انہیں شادی پر کوئی اعتراض نہیں جس پر پولیس نے عدالتی فیصلے پر لڑکی کو شوہر کے ساتھ بھیج دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close