پنجاب

دھرنوں کے ذریعے وقت ضائع کرنے والے قوم کے مجرم ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سیاست ملک وقوم کی خدمت اور ترقی کی سیاست ہے اوردھرنوں کے ذریعے وقت ضائع کرنے والے قوم کےمجرم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سیاست ملک وقوم کی خدمت اورترقی کی سیاست ہے، اقتدارکے لیے شارٹ کٹ کا راستہ ڈھونڈنے والے قوم پررحم کریں جب کہ الزام تراشی، جھوٹ اورمنافقت کی سیاست کرنے والے پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ دھرنوں کےذریعے وقت ضائع کرنے والے قوم کے مجرم ہیں، یہ عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان آگے بڑھے اورعوام کے مسائل حل ہوں جب کہ ان عناصرکوجان لینا چاہیے کہ سیاست عوام کی بےلوث خدمت کا نام ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close