پنجاب

ہر چیز کے اشتہار میں عورت کا کردار ڈالنے کے خلاف ہوں

لاہور: خوبصورت مردوں کی کمی نہیں لیکن اشتہارات میں خواتین کو شامل کیا جاتا ہے

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ ہر چیز کے اشتہار میں عورت کا کردار ڈالنے کے خلاف ہیں، ملک میں خوبصورت مردوں کی کمی نہیں لیکن اشتہارات میں خواتین کو شامل کیا جاتا ہے۔

لہٰذا اشتہارات میں غیر ضروری طور پر عورتوں کا کردار شامل کرنے پر پیمرا اور پی ٹی اے سے رجوع کریں گے۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ جنسی جرائم میں اضافہ ہوا ہے، زیادتی کرنے والے 10 افراد کو سرعام پھانسی دی جائے تو جرائم کم ہوجائیں گے۔

 پریس کانفرنس میں طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ تحریک لبیک کے ساتھ معاملہ بہتر انداز میں حل ہوا، ریاست کا کردار ماں جیسا ہونا چاہیے لیکن اولاد کو بھی ماں کا گریبان نہیں پکڑنا چاہیے ۔

ان کا کہنا تھاکہ تحریک لبیک کےساتھ تصادم میں شہید ہونے والے پولیس کے جوانوں کی بلندی درجات کیلئے دعا گو ہیں تاہم مذاکرات کا راستہ ہی مسئلے کا حل تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close