پنجاب

فوج کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے:: جنرل راحیل شریف،بہاول پور میں فوجی مشقوں کا معائنہ

بہاولپور: آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر بہاولپور پہنچ گئے جہاں انہوں نے فورٹ عباس اور بیمہ گڑھ میں فوج کی مشقوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فوج کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے بہاولپور گیریژن میں نئے تعمیر ہونے والے چرچ اور میس کا بھی افتتاح کیا۔آرمی چیف کوفیلڈ ایریا میں فوجی مشقوں پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے مشقوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ زمانہ امن میں اعلیٰ فوجی تیاری ہی امن کی ضمانت ہے۔ فوج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ مشقیں نئی جنگی حکمت عملی کے تحت کی جا رہی ہیں۔ان میں پاک فضائیہ اور فوج مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close