More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredپنجاب

سانحہ سیالکوٹ میں اشتعال انگیزی پھیلانے والے ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

 سیالکوٹ: اشتعال انگیزی پھیلانے والے ملزم عدنان افتخار کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے ایک بیان میں کہا کہ سانحہ سیالکوٹ سے متعلق ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔

ملزم نے سری لنکن شہری کی ہلاکت پر اشتعال انگیز ویڈیو بنائی اور وائرل کی تھی۔

پریانتھا کمارا کی لاش کو غیر ملکی ایئرلائنز کے ذریعے کل شام سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو بھجوایا جائے گا۔

پریانتھا کمارا کی لاش کو گزشتہ روز سیالکوٹ سے لاہور لایا گیا تھا، جسے ڈیفنس میں واقع نجی اسپتال میں رکھا گیا ہے۔

دوسری طرف سری لنکن منیجر کو وحشیانہ تشدد کے بعد قتل کرنے اور آگ لگانے میں ملوث 19 گرفتار ملزمان کا مرکزی کردار سامنے آیا ہے۔

تشدد کرنےوالے ہجوم میں شامل اب تک 125 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close