پنجاب

کوٹ لکھپت جیل کے 3 قیدیوں سمیت 10 قیدی فرار

لاہور: ماڈل ٹاؤن کی کچہری سے قتل کے 2 ملزمان سمیت 10 قیدی فرار ہوگئے

ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیشی پر آئے 10 قیدی فرار ہوگئے، قیدی بخشی خانے میں موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل کے 3قیدیوں سمیت 10فرار ہوئے ہیں، قیدیوں کو جھگڑتا دیکھ کر پولیس اہل کاروں نے بخشی خانے کا دروازہ کھولا، قیدی بخشی خانے سے کرسیاں اور ٹیوب لائٹس کے راڈز اٹھا کر باہر پھینکتے رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیمپ جیل کے قیدیوں میں حیدر علی، فیصل اور احمد شامل ہیں، کیمپ جیل کے مفرور 5 قیدی ڈکیتی کے مقدمات میں شامل تھے، ڈکیتی کے قیدیوں میں جاوید، وسیم ، شعبان، پرویز اور احسن شامل ہیں، جبکہ ناجائز اسلحے کے ملزمان ایان، عادل اور سہیل بھی فرار ہوئے ہیں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ دو جیلوں سے 166 قیدی لائے گئے جو بخشی خانے میں بند تھے، قیدیوں کے دو گروپوں میں تصادم ہوا، جس کے بعد قیدی فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے قیدیوں میں سے دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے، دیگر قیدیوں کو بھی آج ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ چوری، راہ زنی، ڈکیتی، منشیات فروشی کے قیدی فرار ہوئے ہیں، ڈیوٹی افسران اور اہلکاروں کی غفلت پر بھی انکوائری ہورہی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close