پنجاب

پاکستان میں مہنگائی کم ہے کہہ کر غریبوں کا مذاق اڑایا گیا

لاہور: نیازی صاحب کو کون سمجھائے کہ پاکستان میں مہنگائی دہرا ہندسہ عبور کرگئی۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں اب بھی مہنگائی کم ہے‘ کہہ کر غریبوں کا مذاق اڑایا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے تمام قانونی آپشنز استعمال کریں گے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک میں مہنگائی کم ہورہی ہے، پاکستان واحد ملک ہے جہاں پر مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب کو کون سمجھائے کہ پاکستان میں مہنگائی دہرا ہندسہ عبور کرگئی، آج یہاں بھوک افلاس اور بے روزگاری ہے مگر نیازی صاحب اپنی اے ٹی ایم کے ساتھ خوش ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں اب بھی مہنگائی کم ہے‘ کہہ کر غریبوں کا مذاق اڑایا گیا ہے۔

ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ ہوشربا مہنگائی سے تو عوام تنگ تھے ہی اب ان کی زبان سے بھی محفوظ نہیں رہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ انشاء اللّٰہ قوم ان کے جھوٹ کا مقابلہ کرے گی، جبکہ حکومت کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مارچ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے تمام قانونی آپشنز استعمال کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غریب کے دکھوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، گوشت، برائلر مرغی، دہی، دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، اللّٰہ کی مخلوق عمران نیازی سے تنگ آچکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close